قصور
سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ کی بڑی کاروائی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
تفصیلات کے مطابق کل سپیشل برانچ مصطفیٰ آباد للیانی کی نشاندہی پر انتظامیہ نے جعلی بوتلیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ اور بھاری تعداد میں جعلی مشروب کی بوتلیں اور مشینری قبضہ میں لے لی
نیواں تھہ کے رہائشی محمد حیات نے بوتل بنانے کا غیرقانونی کارخانہ لگا رکھا تھا اور بوتلوں پر مختلف کمپنیوں کے جعلی لیبل لگا کر مشروب تیار کیا جاتا اور یہ مضر صحت مشروب قصور شہر سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کیا جا رہا تھا
سپیشل برانچ کی نشاندھی پر نائب تحصیلدار نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرکے کارخانہ سیل کر دیا اور کام کرنے والوں کو گرفتار کر لیا

جعلی مشروب بنانے والی نے انتہاہ کر دی
Shares: