چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے بارش کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا،مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کر دی۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے کہا کہ میرے حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اور متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جائیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےسلطان حیدر علی کی درخواست پر نقصانات کا تخمینہ لگانےکی ہدایت کر دی،مريم نواز نےڈی سی آفس چکوال میں بریفنگ کے دوران بارش میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئےچکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

Shares: