کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔
باغی ٹی وی : سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجا ت اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی، گورنرسندھ نے کہا کہ یوسف گوٹھ انفرااسٹرکچر، بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی سے محروم ہے یہاں کے لوگوں نے سارے ظلم سہے لیکن ساتھ نہیں چھوڑا اس شہر کے ہر مظلوم کا بھائی ہوں، یہ شہر لاوارث نہیں، یہ ہمارا شہر ہے، ہم اس شہر کے بیٹے ہیں اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھر آیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے
انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف نہیں قلم دینے آیا ہوں۔ بھائی کو بھائی سے لڑائیں گے نہیں بلکہ ملائیں گے۔ مظلوموں کو انصا ف دلائیں گے اور ان کا مداوا بھی کریں گے77برس بعد گورنرہاﺅس میں مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اب میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ہمیں نعرے نہیں نوکری اور گھروں کی چھت چاہئے گورنرسندھ بنتے ہی شہدا قبرستان گیا۔ اس شہر کا بیٹا ہوں ، اپنی پارٹی کا حق پرست گورنرہوں۔
انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کو گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے، یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پرانہیں موٹر سائیکل بھی دیں گے یوسف گوٹھ کاجو بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس کا ایڈمیشن بھی کرائیں گے اس موقع پر ایک بیوہ کی فریاد پر گورنرسندھ نے اس کے لئے وظیفہ مقرر کرنے اور اسے عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔
ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور
گورنر سندھ نے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی مہاجر نہیں، ماضی میں مہاجروں کو جذباتی نعروں کے پیچھے چلانے اور تقسیم کر کے ہزاروں نوجوانوں کو مروانے والوں کو کراچی میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے،جن کو اختیار حاصل ہیں کیا وہ لوگ ان مظلوموں کے پاس آئے؟