جو جج جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہو،جسٹس طارق جہانگیری

0
66
tariq

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار رات کو نیند نہیں آتی کہ کہیں غلط فیصلہ نہ ہو جائے، بے گناہ کو سزا اور سزا یافتہ بندہ بری نہ ہو جائے، ہمارے دل پر بہت بوجھ ہوتا ہے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ جو جج جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہو، سب سے بڑی عدالت اللہ کی عدالت ہے، میرا ایمان ہے اللہ کا انصاف ضرور ہوتا ہے،عوام عدالت آئیں انکو ریلیف ملیں ، ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ ہمارے سامنے سینئر یا جونیئر وکیل ہے، میں قرآن پاک کی آیات پڑھ کر عدالت بیٹھتا ہوں، ہمیں انصاف کا بہت بڑا منصب دیا گیا ہے، اگر انصاف نہیں دے سکتے تو حلف پر نہیں چل سکتے یہ بہت بڑی بددیانتی ہو گی،کسی عہدے کے لئے میں نے کبھی کوئی سفارش نہیں کی، کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا، میں چیلنج کرتا ہوں، میرا ایمان ہے محنت سے چلیں تو اللہ راستے خود بناتا ہے،شروع میں سارا دن وکیل بیٹھے تھے تو کیس ہی نہیں آتا تھا،سب سے بڑی عدالت اللہ کی عدالت ہے، میرا ایمان ہے اللہ کا انصاف ضرور ہوتا ہے،ایک نیا ٹرینڈ تھا کہ ملک بھر میں پرچے ہو جاتے تھے،میں نے فیصلہ دیا کہ ایک وقوعہ پرمتعدد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی،ہم عدل کی کرسی پربیٹھےہیں ہماراکام انصاف دیناہے،

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کی وجہ سے سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے،

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply