سکواش کے علمی شہرت یافتہ کھلاڑی جان شیر خان کی کمانڈر 4 کور لاہور سے ملاقات، کیا ہوئی بات ؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکواش کے علمی شہرت یافتہ کھلاڑی جان شیر خان ہلال امتیاز نے گزشتہ روز کمانڈر 4 کور لاہور لیفٹینینٹ جنرل ماجد احسان (ہلال امتیاز ملڑی) سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی-

لیفٹینینٹ جنرل ماجد احسان (ہلال امتیاز ملڑی)نے جان شیر خان کی ملک کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کے دنیا بھر میں پاکستان کا 50 سال تک سکواش کے میدان پر جو کنڑول تھا وہ جان شیر خان کی ریٹارمنٹ کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ لیفٹینینٹ جنرل ماجد احسان (ہلال امتیاز ملڑی)نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے جان شیر خان کی ریٹارنمنٹ کے بعد طویل عرصہ گزارنے کے بعد بھی ہمیں جان شیر خان کا کوئی نعم البدل تا حال نہیں ملاسکا جسکی وجہ سے سکواش کے میدان میں پاکستان اپنا منفرد مقام کھو چکا ہے۔

سکواش کو دوبارہ پاکستان میں اُوپر اُٹھانے اور دُنیا بھر میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلے جان شیر خان کے تجربے سے فائدہ اُٹھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹینینٹ جنرل ماجد احسان (ہلال امتیاز ملڑی) نے یقین دلایا کہ پاکستان بھر میں سکواش کی سرگرمیوں اور اکیڈمیز لانچ کرنے اور پروموٹ کرنے کیلے پاکستان آرمی اور بلخصوص 4کور نیک نیتی سے اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں سکواش کے فروغ اور ترقی کیلے فوری اقدامات اُٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جسمیں جونئیر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سکواش اکیڈمیز اور لاہور میں موجود آرمی سکواش کورٹس کی تعمیر نو سمیت زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی –

جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور 4 کور ہیڈکواٹر نے سپورٹس اور بلخصوص ملک بہر میں سکواش کی بہالی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اُمید ظاہر کی کہ سکواش کیلئے یہ قابل قدر کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Shares: