پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےعالمی یوم پارلیمان پر عوام کی جمہوری امنگوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے،

بلاول بھٹوزرداری نےپارلیمان کی بالادستی کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی کااعادہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کامرکز اور آزادیوں کی محافظ ہے،پارلیمنٹ میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی جدوجہد اور قربانیوں کی عکاس ہے،جمہوریت کے شہداء میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں،
مضبوط، خودمختار اور جامع پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ہمیں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ مقننہ کے تقدس کو پامال کریں،پاکستان کی تاریخ نے سکھایا کہ جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو عوام کو نقصان پہنچا ،پارلیمنٹ کو جب بھی خاموش کیا گیا، قوم کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، ملک کی تمام جمہوری قوتیں پارلیمان کو جائز مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہوں، پارلیمان میں مساوات، انصاف کے خواب کو قانون کی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہیدکے ورثے کو آگے بڑھاؤں گایہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پارلیمان کا تحفظ ہمارا مقدس فریضہ ہے،

Shares: