جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ۔آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی جس میں بد نظمی پیدا ہو گئی اس موقع پر نواان نے مریم نواز کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی جس پر اس شخص پر تھپڑوں کی بارش ہوگئی .۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔مریم نواز کی گاڑی پر گلاب کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں جس پر ان کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر مختصر خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسے میں کرسیوں کی ضرورت نہیں۔لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔مجھے لاہور سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔پی ڈی ایم نے لاہور میں آخری جلسہ رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت مزید کتنے دن کی مہمان ہے۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ لاہور کا جلسہ نہیں روکیں گے لیکن ان کو پتہ ہے لاہور کا جلسہ خود نہیں رکے گا۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1335946527169187845?s=20
مریم نواز نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی، مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، مریم نواز اس موقع پر خطاب بھی کیا، ریلی کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو ہاتھ لگایاجس پر پاس موجود کارکنان مشتعل ہو گئے اور مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کی
رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو سٹیج پر پہنچایا جارہا تھا اس دوران کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیوں کی بارش بھی جاری تھی کہ اس موقع پر ایک کارکن نے مریم نواز کو ہاتھ لگا دیا، ہاتھ لگانے کی دیر تھی باقی کارکنوں نے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی