مزید دیکھیں

مقبول

لاہور: ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول...

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

جبری شادیوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے.عفت سعید

خواتین کا تعلیم، وراثت، ملازمت کا حق محفوظ بنانا ریاست اور سماج دونوں کی ذمہ داری ہے،عفت سعید

مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی خواتین مختلف جاگیردارانہ اور فرسودہ روایات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ ونی، قرآن سے شادی، غیرت کے نام پر قتل، وراثت سے محرومی جیسے سنگین جرائم اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عفت سعیدکا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہر عورت کو عزت، وقار اور مکمل حقوق حاصل ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں آج بھی عورت کو وہ حقوق نہیں دیے جا رہے جو دین اسلام نے دیئے۔ خواتین کا تعلیم، وراثت، ملازمت اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق محفوظ بنانا ریاست اور سماج دونوں کی ذمہ داری ہے۔ مسلم ویمن لیگ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کرے گی جو خواتین کو ان کے اسلامی، قانونی اور آئینی حقوق دلانے کے لیے کی جائے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عورت کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، لیکن یہ جدوجہد اسلامی اقدار اور مشرقی تہذیب کے دائرے میں ہونی چاہیے۔ بدقسمتی سے، بعض نام نہاد تنظیمیں حقوقِ نسواں کے نام پر مغربی ایجنڈا مسلط کر رہی ہیں، جو ہمارے خاندانی نظام اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔

عفت سعید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ویمن لیگ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دلانے کے لیے سخت اقدامات کرے، جبری شادیوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف موثر قانون سازی کو یقینی بنائے، اور خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے تاکہ ایک مضبوط، مستحکم اور اسلامی اقدار پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan