جدید ٹیکنالوجی نہ ہو تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے،چیف جسٹس

0
42

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس عدالتی نظام میں تبدیلی لائے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں،ماڈل کورٹس کے بعد ای کورٹ کا آغاز کیا،ای کورٹ سے ملک کی کسی بھی برانچ رجسٹریزسے وکلا دلائل دے سکتے ہیں،

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ 1991میں میری بیٹی پہلی کلاس میں گئی اوربتایا کہ اسے کمپیوٹرسکھایا جا رہا ہے،مجھے اس وقت حیرانی ہوئی اورمیں نے گھرمیں پہلا کمپیوٹرلیا،جہاں بھی تعلیم دی جاتی ہے جدید ٹیکنالوجی نہ ہو تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پیسے اور وقت کی بچت ہے،ریسرچ سینٹر سے ملک کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر معلولات حاصل کی جاسکیں گی،آرٹیفشل انٹیلی جنس متعارف کروا رہے ہیں.

Leave a reply