دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

مسافر کے پاس سے ملنے والی اشیا میں زندہ سانپ، بندر کا ہاتھ، روئی میں لپٹے ہوئے انڈے، مردہ پرندہ اور جانور کی کھال شامل تھی
0
116

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر افریقی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو غیرقانونی اشیا برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا،مسافر کے پاس سے ملنے والی اشیا میں زندہ سانپ، بندر کا ہاتھ، روئی میں لپٹے ہوئے انڈے، مردہ پرندہ اور جانور کی کھال شامل تھی جس پر مختلف علامتیں بنی ہوئی تھیں اشیاء محکمہ اسلامی امور کے حوالے کردی گئی ہیں جس نے تصدیق کی کہ یہ کالے جادو میں استعمال کی جاتی ہیں، گرفتار ملزم کو دبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کالا جادو کرنا یا جادو ٹونے کی اشیاء اسمگل کرنا غیر قانونی ہے،کالے جادو کی اشیاء کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو قید یا جرمانے کی سزا ہوسکتی ہےدبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ 2018 اور 2020 کے درمیان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 68 کلوگرام سے زیادہ کالے جادو کی اشیاء ضبط کی گئیں جن میں دھات کے ٹکڑے، جانوروں کی کھالیں، کالے جادو کی کتابیں، پریشانی کی مالا، مچھلی کے کنکال، انگوٹھیاں، ناخن، ہڈیاں اور خون شامل تھے۔

کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھال لیا

Leave a reply