جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،راکٹ بھی چل گئے، 20 افراد زخمی
ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر دو قبائل گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل میں یہ واقعہ پیش آیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی،خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا،ایک گروہ کی جانب سے راکٹ حملہ بھی کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوئے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں.
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے کرم میں ہونے والے تصادم پر کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کو ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کر کے امن بحال کرنا چاہئے، کرم میں جن شہریوں کے پاس خود کار اسلحہ ہے انکے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہئے، حکومت اپنی رٹ یقینی بنائے،