قصور
میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں کا کارنامہ ہر طرف شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازمین پتوکی نے سیوریج کی صفائی والی مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کر دی ہیں
میونسپل کمیٹی عملے نے لاکھوں روپے مالیت کی مشینوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے مگر اس بابت بلدیہ ملازمین کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے
میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں
میونسپل کمیٹی پتوکی سینٹری انسپکٹروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ،ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سے فوری طو رپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

پتوکی / کرپٹ نا اہل سینٹری انسپکٹروں کو فوری طورپر نوکری سے فارغ کر کے نئے ایماندار عملے کو تعینات کریں

محمد نوید بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی 03004413910

Shares: