ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام اراکین سندھ اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا صوبہ تباہ و برباد ہو گیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 15 سال کی کارکردگی کی پریزنٹیشن دی، ان کے تمام ترقیاتی دعوؤں کو رد کرتے ہیں۔
سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں اگر کچھ اچھا ہوتا تو ہم ان کی تعریف کرتے، سندھ کے حکمرانوں کے سامنے عوام کا مقدمہ پیش کیا،ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے عوام کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا، سندھ حکومت نے اپنے 15 سال کے دور میں کچھ بھی نہیں کیا،سندھ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، اربوں روپے صرف اشتہارات پر لگائے جا رہے ہیں، یہ پیسہ کسی کا ذاتی نہیں میرا اور آپ کا پیسہ ہے، جہاں کام ہوتا ہے وہاں حکومت کو اشتہار لگا کر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، تعلیم پر 3200 ارب خرچ کیے گئے، 76 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ،سندھ حکومت پچھلے 15 سالوں میں 18ہزار ارب خرچ کر چکی ہے،اتنے میں 50 نئے سندھ بن سکتے تھے،آج کراچی دنیا میں انسانوں کے رہنے کیلئے بد ترین جگہوں میں پانچویں نمبر پر ہے، وزیراعلی کہتے ہیں سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میرے زمانے میں کراچی دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 12شہروں میں شامل تھا، اپنے دور میں کراچی میں 3 سو ارب روپے خرچ کیے تھے، 3 سو ارب روپے کا ایک یک پیسہ کراچی پر لگایا تھا، صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے 1700 ارب روپے خرچ کیے، اسپتالوں کو فنڈ دینے والے مخیر حضرات کو ہٹا دیں تو صحت کے شعبے کی اصلیت معلوم ہو جائے گی۔جیسے ہی پنجاب شروع ہوتا ہے ہمیں سڑکوں کا فرق پتا چلنا شروع ہو جاتا ہے، گاڑی کی وائبریشن سے پتا چل جاتا ہے کہ سندھ ختم ہو گیا اور پنجاب شروع ہو گیا، مراد علی شاہ کے مطابق سندھ دنیا میں انسانوں کے رہنے کی بہترین جگہ ہے،
سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بتائی گئی چیزوں کو گراونڈپر دیکھیں، انکے مطابق سندھ دنیا میں انسانوں کےرہنے کے لئے سب سے اچھی جگہ، ترقی یافتہ صوبہ بن گیا، یہاں ہر چیز بہتر ہو گئی، فوٹو شوٹ، ڈاکو منٹریز دکھائی گئیں،میں سندھ حکومت کے تمام دعوؤں کو رد کرتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کہتی ہے کہ انہوںنے غلط معلومات دیں، غلط تصاویر دیں،کچھ اچھا ہوتا تو ببانگ دہل اچھے کاموں کی تعریف کرتے،کاموں کو بتانے کے لئے اربوں روپے کی ایڈورٹائیزمنٹ نہیں کرنی پڑتی، سمجھو یہ دال میں کالا ہے، ٹی وی کھولیں ہر سیکنڈ کے بعد نیا ایڈ آ رہا ،کچھ اچھا کیا ہوتا تو سامنے نظر بھی آتا، اربوں روپے اشتہارات پر جیسے الیکشن مہم چل رہی ہو، ٹی وی مالکان کے مزے ہیں، وہ پیسے کما رہے ہیں،یہ لوگوں کا پیسہ ہے، کسی کی ذاتی جیب سے پیسہ نہیں آ رہا، اربوں کے اشتہارات کیوں دیئے جا رہے، یہیں سے پتہ چلتا ہے کہ کیا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، اس میں سچائی نہیں ہے،
 کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے مصطفی کمال ہیں،ترجمان سندھ حکومت
دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان پر ترجمان حکومت سندھ گھنور خان اسران کا ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے مصطفی کمال ہیں، بطور سٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو چن چن کر بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ، کے ایم سی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی کیا، بلدیہ فیکٹری میں ڈھائی سو معصوم انسانوں کو زندہ جلانے والے متحدہ کے بھرتی کردہ بلدیہ ملازمین تھے، شہر کو بوری بند نعشوں کا تحفہ دینے والے آج شہر کے لئے ماتم کناں ہیں، کراچی پر ایم کیو ایم کی حکمرانی بدعنوانی، بھتہ خوری، تشدد، بوری بند نعشوں اور سیکٹرز کے نام پر ٹارچر سیلوں پر مبنی رہی ہے،ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں رکاوٹ ڈالنے اور صنعتوں کو ملک بدر کروانے میں متحدہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،متحدہ کی جانب سے کراچی کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کن راستے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم والے الزام تراشی سے پہلے ریکارڈ چیک کر لیا کریں،کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں ایک عام رواج ہے, دنیا بھر میں حکومتیں عوام کو اپنے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے اشتہارات کا استعمال کرتی ہیں ،کراچی پر برسوں تک دہشت سے راج کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ، پانی کی قلت، اور پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مسائل تک حل نہ کر سکے،
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر








