عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کر اہلکاروں سے بدتمیزی،گالیاں، کب درج ہو گا مقدمہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے اوورسیز انویسٹر جہانگیر چیکو کے نئے کارنامے سامنے آئے ہیں
عمران خان کی حکومت جا چکی، جہانگیر چیکو دور حکومت میں ایک روپیہ بھی پاکستان نہ لا سکے البتہ اب حکومت جانے کے بعد مختلف مواقع پر وہ دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں، سعودی عرب میں جب وزیراعظم شہباز شریف اور انکا وفد گیا تو وہاں توہین آمیز کے واقعہ کے وقت بھی جہانگیر چیکو موجود تھے، اور کہا جا رہا تھا کہ اس سارے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ جہانگیر چیکو ہے، جو واقعہ کے فوری بعد واپس فرار ہو گیا تھا
اب جہانگیر چیکو کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، باغی ٹی وی کو ملنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر چیکو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن گئے اور وہاں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار سے بدتمیزی کی، انکو دھمکیاں دیں، دھکے دیئے اور کہا کہ چاچا آپ مجھ سے مار کھاؤ گے، خاموش رہو، اس دوران بدتمیزی کی گئی، جہانگیر چیکو کے ساتھ کچھ اور افراد بھی تھے جو کھڑے ہو کر تماشا دیکھتے رہے ،جہانگیر چیکو نے ملٹری اتاشی کو گالیاں دیں، اس دوران جہانگیر چیکو ایک فون کال بھی کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ بعد میں بتاتے ہیں کہ ڈیفنس اتاشی ہیں کرنل آصف، جہانگیر چیکو انکے ساتھ بھی بدتمیزی سے بات کرتے ہیں
عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر چیکو کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کو دھمکیوں اور دھکے دینے پر انکے خلافد مقدم درج کروانا چاہئے، اور انکو گرفتار کروانا چاہئے،جس شخص کو جہانگیر چیکو نے دھمکیاں دیں وہ حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں تعینات ہے، حکومت کو چاہئے کہ جہانگیر چیکو کے خلاف فوری ایکشن لے اور مقدمہ درج کروائے، میٹرو پولیٹن پولیس میں Section 39 Criminal justice act1988 کے تحت مقدمہ درج کروایا چاہئے، مقدمہ درج ہو گا تو پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کر دھمکیاں دینے، گالیاں دینے اور دھکے دینے پر دو سال کی سزا ہو سکتی ہے
جہانگیر چیکو پر پہلے بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں اور وہ جیل جا چکے ہیں ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان یو ٹیوب آفییشل چینل پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ جہانگیرچیکو مسجد نبوی واقعہ کے واقت ویڈیو بھی بنا رہے تھے اور نعرے بھی لگوا رہے تھے، آخر میں کسی نے کہا تھا کہ چیکو بھائی ، چیکو بھائی پھر پتہ چلا،صاحبزادہ جہانگیر کو شرم آنی چاہئے ان کی وجہ شہرت کیا ہے کئی لوگ جانتے ہیں، وہ پچھلے ڈھائی ،تین سال فارن انویسمنٹ لانے کے ایمبسڈر رہے ہیں اور کیا کچھ کیا ہے سب پتہ ہے، صاحبزادہ جہانگیر کو جیل ہو چکی ہے اور ان پر جرم ثابت ہو چکا ہے، میرا نام لے کر پوچھئے گا ان سے،رمضان کے بعد انکی حرکات سے پردہ اٹھاوں گا، صاحبزادہ جہانگیر نے سگی بہن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا فوزیہ قصوری کے،جس طرح انکا حق مارا گیا ،فوزیہ قصوری نےپاکستان کے لئے امریکہ کی نیشنلٹی سرنڈر تھی ، جہانگیر نے بر طانوی نہیں کی، وہ سازش کرنے والے لیکن رہنا وہیں ہے، یہ حال ہے انکا
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے