لاہور:دنیااسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں 555 انٹرنیشنل میچزمیں مسلسل ناقابل شکست رہنے والے سابق عالمی چیمپئین کی سالگرہ کے موقع پر پا کستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی ایک سادہ مگر پرقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جہانگیر خان نے کموڈور توقیر احمد خواجہ سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آسف عظیم و دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا
واضح رہے کہ 10 دسمبر 1963 کوکراچی میں پیدا ہونے والے جہانگیر خان نے اسکواش میں ابتدائی تربیت اپنے والدسابق برٹش اوپن چیمپئین روشن خان سے حاصل کی صرف 15 برس کی عمر میں دنیا کے کمسن ترین عالمی امیچر چیمپئین کا اواز اپنے کیا جبکہ 17 سال کی عمر میں اس وقت کے عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے کیا 10 بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن چیمپئین شپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا
1993 میں اسکواش کے خیرباد کہنے والے جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکارگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی رہے اپنی سالگرہ کے موقع پر جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مقام تک پہنچوں گا اللہ تعالی نے مجھے میرے خوابوں سے زیادہ مقام عطا کیا خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش سرکٹ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے مگر اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو دورحاضر کے مطابق ٹریننگ اور خاص طور پر اپنی فٹنس کو سوفیصد رکھنا ہو گا
سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے جہانگیر خان کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس عظیم سپوت نے اسکواش کے میدان سے لازوال شہرت حاصل کی مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے ہمارا ادارہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا








