لاہور: جہانگیر ترین نےبڑا اعلان کردیا،لاہورسے اسلام آباد تک سیاسی زلزلہ آگیا،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دس اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔
اس حوالے سے آج صبح سے کچھ ایسی ہی گرم خبریں گردش کررہی تھیںلیکن ابھی تھوڑی دیرپہلے جہانگیرترین کے ذرائع نے اس کی تصدیق کردی ہے
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ جائیں گے۔
جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔