‏جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا معاملہ ،پارٹی میں اہم ترین شخصیات کے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پرویز خٹک کی جانب سے جہانگیر ترین کو نئی پارٹی کے قیام پر مبارکباد دی گئی، پی ٹی آئی کے سابق عہدیداران کے مابین آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،‏جہانگیر ترین کی جانب سے پرویز خٹک کو ملاقات کی بھی دعوت دی دئی، پرویز خٹک کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی گئی،دونوں رہنماؤں کے مابین جلد اہم ملاقات متوقع پے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حصّہ ہوں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہے میڈیا پر چلنے والی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا ہے

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے کل لاہو رمیں استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، سیاست چھوڑنے کا دعویٰ کرنیوالے بھی جہانگیر ترین کی پارٹی میں آ چکے ہیں،

واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

Shares: