جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،

محمد زمان گیلانی اپنے وکیل رانا احمد رضا ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں ایف آئی اے، وزارت خوراک، سیکرٹری خوراک پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،رانا احمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ
عدالت گندم اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے، عدالت قیمتوں میں اضافے کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے،ماضی کے مقابلے میں گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

رانا احمد رضا ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ پاکستان کے چند شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم نے چینی برہان پر کمیٹی بنائی گئی،غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے، جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست گزار ملتان سے ہے کیا درخواست گزار نے اپنے حلقے کے منتخب نمائندے سے بات کی ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ جی منتخب نمائندے کو بتایا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ یہ کام پارلیمنٹ کا ہے، عدالت میں اور دیگر کیسز 18 ہزار التوا کا شکار ہیں،

عدالت نے درخواست کو پاکستان سیٹیزن پوٹل میں بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے احکامات کے ساتھ کیس نمٹا دی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.