جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کیخلاف درخواست پر سماعت کب ہو گیِ؟

0
51

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے حوالہ سے درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل ہونیوالے جہانگیرترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کو چیلنج کیاگیا تھا، درخواست گزارنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا ،جہانگیر ترین سرکاری اجلاس میں شرکت کرکے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو سننے کے بعد جہانگیر ترین کیخلاف زیرسماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس عابد عزیز شیخ 16 ستمبر کودرخواست پر سماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے حوالہ سے تحریک انصاف میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے، جہانگیر ترین اس وقت تحریک انصاف میں متحرک ہیں اور روزانہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

Leave a reply