مزید دیکھیں

مقبول

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے ووٹ کو عزت دو

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آیا ہے ،جہانگیر ترین کو ایم این اے اور ایم پی اے کی جوڑ توڑ کے لیے بلایا گیا ہے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور اتنی تابعداری کرے جتنے برداشت کرسکے ، میرے اثاثے جو پرانے ہیں وہی چل رہے ہیں ، اگر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئی جی سندھ کے حوالے سے دیا ہے تو خوش آئند ہے ،ہم جوڑ توڑ سے اوپر چلے گئے ہیں قیادت کی گرفتاری کی وجہ سے کوئی تحریک کمزور نہیں ہوتی

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب نے میرے جعلی اکاؤنٹ کھلوانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، سب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن فری اور فیئر ہونا چاہیے میاں شہباز شریف بے گناہ ہے بے قصور ہے اربوں کے منصوبے لگائے ، یہ کسی پر شہباز شریف پر الزام نہیں لگاسکتے ان کے بچے بزنس کرتے ہیں شہباز شریف کو میڈیکل کی بنیاد پر بیل ملنی چاہیے ،لاہور کو تیرہ دسمبر کو نکلنا چاہے گا اور سب کو پتہ چل جائے گا ،پی ڈی ایم نیا میثاق جمہوریت کرنے جارہی جو بڑی بات ہے ، جس دن میٹنگ ہوئی عبدالقادر بلوچ میرے ساتھ کھڑے تھے اور میاں نواز شریف کی تقریر کی تعریف کررہے تھے

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادر بلوچ نے اعتراض کرنا تھا تو اس وقت کرتے ایک دن بعد کیوں خیال آیا ،کورونا 18 کورونا 19 کا سہارا لے رہا ہے لیکن پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا .آئی جی کراچی کے اغوا کی انکوائری ہو رہی ہے اچھی بات ہے ۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan