بالٹی مور،جہاز حادثہ،ڈوبنے والوں میں چھ بھارتی شہری شامل
امریکی شہر بالٹی مور میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد دریا میں ڈوبنے والوں میں چھ بھارتی شہری بھی شامل ہیں
واقعہ میں ڈوبنے والے چھ شہری بھارتی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی موت ہو چکی ہو گی، کوسٹ گارڈ حکام کاکہنا ہےکہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے دو افراد کو پانی سے زندہ نکالا تاہم اب پل حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کو تلاش کرنے کی امید کھوچکے ہیں،دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں سے متعلق یہ قیاس ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں،اب ہم ریسکیو کارروائیوں کو ختم کرچکے ہیں، اب ان کی توجہ 6 لاپتا ورکروں کی لاشیں ڈھونڈنے پر ہے جو شپ کے پل سے ٹکرانے کے بعد سے لاپتا ہیں
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے بالٹی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے لاپتہ ہونے والے کارکنوں کا تعلق بھارت سے ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شپنگ کمپنی نے بھی کنفرم کیا ہے کہ ڈوبنے والے بھارتی شہری ہیں جہاز کا عملہ 22 افراد پر مشتمل ہے .
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کوسٹ گارڈ کی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے میری لینڈ کے حکام کی بروقت کارروائی کو سراہا جنہوں نے فوری طور پر پل کو بند کر دیا تھا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت پل کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرے۔
بالٹی مور میں منگل کو فرانسس اسکاٹ کی برج نامی پل اس وقت گر گیا جب ایک جہاز اس سے ٹکرا گیا، جہاز کے ٹکرانے کے محض 4 سیکنڈ کے اندر اندر پل گر گیا تھا،پل سے ٹکرانے والا جہاز ایک کنٹینر بردار جہاز ہے جس پر سنگاپور کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ اس میں سوار 22 رکنی عملہ کے تمام بھارتی شہری ہیں،جہاز بالٹی مور سے کولمبو جا رہا تھا۔
امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،
چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی
شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک