باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)جئے سندھ تحریک کا شفیع کرنانی کے قاتلوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
راول کرنانی، فقیر رذاق انڑ، امجد شورو، اور شہید کے فرزند جام سنگھار کرنانی نے مظاہرہ کی قیادت کیشہید کے قاتلوں کو باعزت رہا کرنا شکوک پیدا کرتا ہے مظاہرین
یاد رہے کہ اس قبل 23اکتوبر 2022 کو جئے سندھ تحریک کی قیادت چیئرمین شبیر احمد جمالی، سینئر وائس چیئرمین حاجی انور حسین کرنانی، وائس چیئرمین نصیر احمد منگی، جنرل سیکریٹری سورھیہ سندھی، فقیر عبدالرزاق انڑ، روال کرنانی، جاوید کرنانی نے کرنانی ھاؤس میں صحافیون کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم پرست رہنما شفیع محمد کرنانی کے قتل کیس میں تمام ملزمان کو بری کرنے کےخلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا فیصلہ اور پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیاتھا۔
جیے سندھ تحریک کے چئیرمین شفیع کرنانی کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدالت سے رہائی کے خلاف تنظیم کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ 16 اپریل 2016 میں بائی پاس پر مرحوم شفیع محمد کرنانی کو دن دھارے قتل کردیا گیا تھا جس میں گرفتار تمام ملزمان نے ایس ایس پی کے سامنے اور عدالت میں اقبالی بیان میں قتل کا اعتراف کیا تھااور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت رد کی تھی، پھر بھی عدالت کافیصلہ حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ رہائی کہ بعد پرٹوکول میں گھروں تک پہنچایا گیا جو کئی سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیرممالک میں مقیم سندھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اواز بلند کریں انہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف نوٹس لیں اور مرحوم شفیع محمد کرنانی کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
Shares: