مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کو میرے ٹیکس کے پیسے سے آپ تمام سہولتیں دے رہے ہیں، اڈیالہ جیل کو عمران خان کے دفتر میں بدل دیا گیا، کون اُس کے لاڈ اُٹھا رہا ہے، دھرنوں سے اِنہیں بالکل ملاقات کی اجازت نہیں دینی چاہیے،
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، سڑکوں پرمقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے، ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں، اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا،سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں، ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، پوری قوم کوغیرقانونی دھرنوں اور لشکرکشی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، دھرنوں سے اِنہیں بالکل ملاقات کی اجازت نہیں دینی چاہئے، ملنا ہے تو عدالت سے حکمنامہ لائیں،








