اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

0
101
aqeel malik

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتا، چانسلر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے، یہ اس قوم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کیساتھ مذاق ہے

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جو شخص اس ملک کی سیاست میں کونسلر تک منتخب نہیں ہو سکتا وہ کہتا ہے چانسلر بنوں گا،یہ دنیا کے ساتھ مذاق ہے، یہ اسکے ذہنی مریض ہونے کا واضح ثبوت ہے،عمران خان کی حرکتیں کیا رہی ہیں سب کے سامنے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار کا ادارہ ہے ،عمران خان کی اب حقیقت سامنے آ چکی ہے، ڈیلی میل نے سب کچھ لکھ دیا ہے، بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا، عمران خان نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ،چوری کرنا عمران خان کی عادت ہے، ملک میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی آپ کا دیا ہوا تحفہ ہے، آپ نے اپنے دور حکومت میں طالبان کو ری انٹیگریشن کے نام پر جیلوں سے رہا کیا، آج قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑا پرچار کرتے ہیں کہ ہم ہیومین رائٹس کے علم بردار ہیں،لوگوں کی عمران خان سے محبت نہیں، ’’کلٹ فالوونگ‘‘ ہے، اِس میں ذہن مفلوج اور مائوف ہو جاتا ہے، اِس بیماری کا کوئی علاج نہیں، اسٹاک ہوم سنڈ روم کی بیماری میں یہ مبتلا ہیں، عمران خان اپنی غیرقانونی حرکات کی وجہ سے پابندِ سلاسل ہیں، یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ان کے ذریعے داغدار ہونے سے رہ نہ جائے،اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران خان کو شکست ہو گی، کر لیں یہ شوق پورا،عمران نیازی آج گھڑی چوری،190 ملین پاؤنڈ کرپشن، لوٹ مار ،ملک میں انتشار افراتفری پھیلانےکیوجہ سےپابندسلاسل ہیں،پاکستانی قوم کو اشتعال انگیزی دینے کی وجہ سے عمران پابند سلاسل ہیں، دن دہاڑے انہوں نے ڈکیتیاں کیں، اسکا حساب دینا پڑے گا، عمران خان نے ملکی معیشت، سفارتی تعلقات کا بیڑہ غرق کیا ،چوری چکاری طالبان کی سپورٹ کیوجہ سےنیازی کو ڈس گریسڈ کالقب دیا

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

Leave a reply