بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل ہوگیا

عمران خان کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نے جیل میں معائنہ کیا،وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے صحت کے متعلق بات کرنے کا اختیار اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالج معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کو پیش کریں گی، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی،آج جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا،ذاتی ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کے پاس گئی تھی جہاں سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود تھے،ابھی ابتدائی چیک اپ ہوا ہے، تفصیلی موقف علیمہ خان دیں گی،مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے،

قبل ازیں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آنکھوں کا انفیکشن ہوا تھا، ابھی بہتر ہو گیا ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ پہلے کافی خراب تھا اور آنکھیں بھی نہیں کھل رہی تھیں، ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی ہم پریشان ہیں ،ہم عدالت میں ڈاکٹر کے لئے درخواست دے رہے ہیں، کتنی غلط بات ہے کہ عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہوا فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا، جیل والے نہ بتاتے ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں،

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Shares: