9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ

شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز
0
42
jinnah

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقدہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے اورشرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں – چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

Leave a reply