جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات، ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ کر دیا

0
41

جیلوں میں قیدیوں کی مشکلات، ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھنانا فراہم نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا ہے ،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے، پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی 41 جیلوں میں پنتالیس ہزار سے زائد قیدی ہیں، محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کیلئے ایک ارب چوہتر کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی،حکومت کی بچت پالیسی کی وجہ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی نظر نہیں آرہی ،پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت جیل احکامات کی ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرے

Leave a reply