جیل میں ایک اور قیدی کی ہلاکت،کرونا کے مریضوں کی تعداد 22020
جیل میں ایک اور قیدی کی ہلاکت،کرونا کے مریضوں کی تعداد 22020
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی
برطانوی جیل میں کورونا وائر س سے84سالہ قیدی ہلاک ہو گیا،برطانیہ میں 19 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے
دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد22ہزار20ہوگئی،دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد4لاکھ 86 ہزار 702 ہوگئی ہے،24گھنٹوں کےدوران ایران میں 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو گئی ،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 13 ہزار تھی۔ اسپین میں ساڑھے سات ہزار، اٹلی میں 5200، جرمنی میں 4300، فرانس میں 2900 اور ایران میں 2200 سے کچھ زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اٹلی میں مریضوں کی کل تعداد 74 ہزار، امریکہ میں 68 ہزار، اسپین میں 49 ہزار، جرمنی میں 37 ہزار، ایران میں 27 ہزار اور فرانس میں 25 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔سوئزرلینڈ میں بھی ایک ہزار نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم کےقیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا،عدالت نےپنجاب بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا،مراسلے مین کہا گیا کہ متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کےلیے مقرر کریں گے، قید سے چھوٹنے والے قیدیوں کو مکمل تنہائی میں رہنے کا حکم دیا جائے، جیلوں میں داخل ہونے والے نئے قیدیوں کو بھی مکمل تنہائی میں رکھا جائے، اے ٹی سی کی خصوصی دفعات کے تحت قید ملزمان پر ان ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا
قبل ازیں سندھ حکومت نے قیدیوں کو رہا کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے،خیبر پختوںخواہ حکومت نے بھی قیدیوں کی سزا میں کمی کی ہے، لاہور میں ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.