سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ شہریوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کے پیش نظر مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشنز جاری ہے
لاہورکے علاقوں تھانہ ڈیفنس بی، تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ، تھانہ شفیق آباد، تھانہ لاری اڈا، بادامی باغ کی حدود میں آپریشن کیا گیا، تھانہ ملت پارک، گارڈن ٹاﺅن، تھانہ اچھرہ، تھانہ گرین ٹاون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا
لاہورکے علاقوں تھانہ سبزہ زار، وحدت کالونی، مسلم ٹاون کی حدود میں متعدد مقامات پر سرچ آپریشنز کیا گیا، سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے پولیس نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا، متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے،
سرچ آپریشنز کے دوران متعدد ہوٹلز اور ہوسٹلز کو بھی چیک کیا گیا، سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جائے گی، سرچ آپریشنز کا مقصد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،
لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا سخت عمل جاری ہے، شہر کے کرائم ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی پٹرولنگ جاری ہے، شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں،