بھارتی انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز نے پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا شروع کرد یا۔ بھارتی اخبار کے مطابق عسکری تنظیم جیش محمد نے اب اپنا نام بدل کر مجلس ورثا شہدا جموں وکشمیر رکھ لیا جس کی قیادت اب مسعود اظہر کی بجائے ان کے چھوٹے بھائی مفتی عبدالرﺅف اصغر کر رہے ہیں۔
بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ مجلس ورثا شہدا جموں و کشمیر کے ایک رہنماعابد مختار نے بھارت، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار نے دور کی چھوڑتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ تنظیم نے 30خود کش حملہ آوروں کا ایک دستہ بھی تیا ر کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق لشکر طیبہ افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے ساتھ منصوبہ بنایا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اور امریکی اثاثوں اور مفادات کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے اپنی کچھ ماہ پہلے کی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق لشکر طیبہ افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے ساتھ منصوبہ بنایا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اور امریکی اثاثوں اور مفادات کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔