جلد سے جلد انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں.خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم لندن کے درجن بھر لوگوں کی ریلی نکالی گئی جو سازش کا تاثر دیتی ہے
khalid maqbool siddiqi

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں مصنوعی تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی ،5 سال میں اعلانیہ غیر اعلانیہ پابندیوں کے باوجود قربانیاں دیں،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور ایوانوں میں مکالمے کے ذریعے اپنا مقدمہ لڑا،ہم نے 22 اگست 2016 کو پاکستان میں ایک تاریخ رقم کی تھی ،اس شہر کو امن دینے کلیئے تمام تر کوششیں کر لیں، پاکستان کی حرمت اور نعرے کی خاطر اپنی لیڈر شپ کو خیر باد کہا تھا،بار بار وہ آواز کراچی میں ایک اندیشہ اور خطرہے کا احساس پیدا کرتی ہے،ان خطرات کو ایڈریس کرنے کے بجائے ایم کیو ایم ہی نشانے پر ہے،ایم کیو ایم لندن کے درجن بھر لوگوں کی ریلی نکالی گئی جو سازش کا تاثر دیتی ہے،

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے چلنے سے ملکی معیشت وابستہ ہے ،اگست میں حکومتیں اور اسمبلیاں ختم ہو جائیں گی ،بہت سے مطالبات عدالتوں اور ایوانوں میں انصاف کے متلاشی ہیں ،لندن سے اب کوئی ایم کیو ایم نامی جماعت نہیں ہے، وفاق اپنے وعدے پورے کرے ،سندھ کے شہری علاقوں سے انصاف کریں ،شہر کے امن کی تباہی کے اندر حصہ دار نہ بنا جائے، کراچی کی حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی گئی، چند درجن لوگ اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے ، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی ،انتخابات پرانی مردم شماری پر قبول نہیں ،تین کروڑ لوگ مردم شماری نتائج کے منتظر ہیں۔الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں اور متنبہ کرتا ہوں کہ اگر مردم شماری کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو جس امن کی ذمہ داری ہم نے لی ہے وہ ہم سے نہ ہو پائے گا۔ ہم پاکستان میں جلد سے جلد انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں
ہم غیرجانبدار انتخابات کوہی انتخابات سمجھتے ہیں

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

Comments are closed.