جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے "اینام پور” کے قریب سیلابی پانی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ لاش 30 سالہ عامر ولد غلام حسین کی ہے، جو گزشتہ 20 روز سے لاپتہ تھا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق عامر کی گمشدگی کی اطلاع بیس روز قبل موصول ہوئی تھی، جس کے بعد مسلسل تلاش جاری تھی۔ آج بدھ کے روز اینام پور کے قریب بہتے سیلابی پانی میں ایک لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پانی سے نکالا۔متوفی عامر کی شناخت اہلِ خانہ نے کر لی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عامر سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی پانی کے باعث علاقہ شدید متاثر ہوا ہے، اور اس قسم کے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔واضح رہےکہ جلالپور پیروالا کے سیلابی پانی سے آج دوسری لاش برآمد ہوئی ہے،

Shares: