جلال پور پیر والا میں 11 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب کا اظہار برہمی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم

پیرانسپکٹر جنرل پنجاب عارف نواز نے عیدالفطر کے دن جلال پور پیروالا میں 11 افراد کے قتل کے سانحہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کو معطل کر کے سینئر افسران سے جواب طلب کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس کو قتل کے ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے اور آر پی او کو ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وہ خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقہ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے سی پی او خود فیلڈ میں‌ رہیں

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر علاقے میں‌ امن و امان بحال کرنے کیلئے عارضی پولیس چوکی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کر کے سات دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں‌ پرانے تنازعہ اوردشمنی کے نتیجہ میں‌ ایک ہی خاندان کے دو گروہوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کے 11 افراد کو قتل اور معتدد کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونےو الے افراد نشتر ہسپتال اور جلال پور پیروالا میں زیر علاج ہیں.

Comments are closed.