وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اگر کوئی جلاؤگھیراؤ کرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ریاست اس کو نشان عبرت بنائے گی۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا ہے، معزز مہمانوں نے پاکستان کے خطے میں کامیاب کردار اور شاندار میزبانی کوسراہا ہے، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں شامل تمام وزراتوں اور عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبری ملے گی، مختلف ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی بات چیت سے پاکستانی معیشت اور عوام کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت ایس سی او سمٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں سزا یافتہ شخص کو اہم عہدے نہیں دیے جاتے، اس لیے عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی جلاؤگھیراؤ کرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ریاست اس کو نشان عبرت بنائے گی۔عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آپسی جھگڑے ختم نہیں ہورہے، ہمارے معیشت ترقی کر رہی ہے اور ہم خارجہ پالیسی میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون پوری طرح سے حرکت میں آئے گا، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

وزیراعلیٰ کےپی کے، کوکی خیل قبیلے کے مشران سے مذاکرات کامیاب، پاک افغان شاہراہ کھل گئی

نادرا بائیکر سروس متعارف‘ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت

بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

Shares: