انسداد دہشت گردی عدالت میں صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے 1998 میں سپریم کورٹ بلڈنگ پر جسمانی طور پر حملہ کیا تھا-
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نون لیگ اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوے پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے-آئینی ترمیم کے زریعے رات کے اندھیرے میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی،نواز شریف کو شرم آنی چاہیے جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر اب کٹھ پتلی بن گیا ہے۔نواز شریف آئینی ترمیم کے زریعے چھانگا مانگا کی سیاست کو زندہ کر رہے ہیں- نواز شریف کو گلہ تھا کہ اس کے پیچھے قوم نہیں نکلی جبکہ اب اسکو گلہ ہے کہ قوم عمران خان کیلئے کیوں نکلی.عوام سچ کو پہچان چکے ہیں- نون لیگ نے ملک سے جمہوریت ختم کر دی ہے- جلد نواز شریف کو پتہ چل جائے گا میرے حلقہ سے کون جیتا تھا-حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حد کردی لوگوں نے لاہورجلسہ میں پہنچ کر حکومت کا حشر کر دیا-عمران خان نے قوم کو حق پر کھڑا ہونا سکھا دیا ہے-تمام قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے-لاہور جلسہ کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان اور سپورٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں- جس ہمت سے وہ جلسوں میں جا رہے ہیں ان کے جوش اور جزبے کی کوئی مثال نہیں ہے-
لاہور جلسہ کا وقت ختم،گنڈا پور لاہور نہ پہنچ سکے،پولیس کا ایکشن،داخلی راستے پھر بند
لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار
جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟
حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید
جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ
پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف
پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی
لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا
لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار
اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین
پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست