جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی،شیخ رشید کی آڈیو لیک

ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کا دشمن ہے

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کسی کے کہنے پہ ایسے بیان دے رہا ہے میں نے عمران خان کو علیم خان کے بارے بھی بہت پہلے کہہ دیا تھا اور سب قرآن پہ ہاتھ رکھ کر کہہ سکتا ہوں کہ شیخ رشید بھی دشمن ہےشیخ رشید نے کسی کے کہنے پر آڈیوریکارڈ کرائی،نواز شریف کی سیاست سے میں اختلاف رکھتا ہوں،میں نے کہا بزدار کے خلاف عدم اعتماد میں ساتھ نہیں دوں گا،عثمان بزدار ایک شریف آدمی ہے، شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے میں نے مذاق میں بات کی ہے،میں نے پرویز الہٰی کو کہا تھا کہ میں نے ق لیگ میں شامل نہیں ہوناعمران خان نے خود کہا کہ ہم نے آپ کو کھڑا کرنا ہے، میں نے کبھی مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہیں مانگا،میرا کوئی گروپ نہیں ہے،

قبل ازیں شیخ رشید کی آڈیو لیک ہوئی تھی ،شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس آڈیو کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ آواز میری لیکن میں مذاق کر رہا تھا ، شیخ رشید اور گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی ہے،گل زمان نے جواب دیا کہ یہ ٹیلی فون ہے اللہ کے بندے، صورت حال دیکھنا بیڑا پار ہوگا،انشاء اللہ ،شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے، گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا اللہ پردہ رکھنے والا ہے،شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے،

https://twitter.com/Haider_787/status/1548632316368535553

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں گل زمان پرویز الہٰی کا فرنٹ مین ہے، میاں جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ہے،جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہوں اس میں کوئی بعید نہیں ہے جو پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ہوں گے وہ5بجے بعد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں ،

گل زمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے گفتگو کے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں مجھے آج صبح شیخ رشید کی کال ضرور آئی
پیمنٹ سے متعلق بات پر میں نے شیخ رشید کو روک کر کہا کہ آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں میں آج تک نہ جلیل شرقپوری کو ملا ہوں نہ انہیں کبھی دیکھا جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے مجھے نہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا میرا ان چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو اصل تکلیف یہ ہے کہ اس نے پرویز الہٰی کو استعفیٰ کیوں دیا

Comments are closed.