جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار
تحریک انصاف کا آج ترنول جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹیاں جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لا علم نکلیں
پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے جلسہ منسوخی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بھی جلسہ منسوخی کے اعلان اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا، جلسہ منسوخی کے حوالہ سے اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں اور قیادت کو میڈیا کے ذریعے جلسہ منسوخی کی اطلاع ملی،
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کے لیے تیار تھیں، اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیاماپوزیشن ذرائع کے مطابق جلسے کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس ملک سے باہر نہ جا سکے،
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں نے جلسہ منسوخی پر تحریک انصاف کے سخت مؤقف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا ہے،محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے، جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا،
صحافی امجد بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں بغاوت ، علیمہ خان گروپ حاوی ، بشریٰ بی بی گروپ کی ٹامک ٹوئیاں ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ ملتوی ہونے کے بعد پارٹی میں بغاوت سر اٹھانے لگی ، جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ بشریٰ بی بی گروپ نے جلسے کی ناکامی کے خوف سے عمران خان کا نام لیکر جلسہ ملتوی کردیا ، جس سے کارکنان مایوس ہوچکے ہیں ۔ علیمہ خان گروپ نے اپنے ٹرولز کے ذریعے اعظم سواتی ، بیرسٹر گوہر اور دیگر کیخلاف محاذ کھڑا کردیا ہے ، پنجاب کی قیادت کو کھڈے لائن لگا دیا گیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں علیمہ خان گروپ کی خاصی پذیرائی ۔ فیصلہ سازی میں فقدان کے باعث پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ، کارکنان تتر بتر ہورہے ہیں ۔
تحریک انصاف میں بغاوت ، علیمہ خان گروپ حاوی ، بشریٰ بی بی گروپ کی ٹامک ٹوئیاں
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ ملتوی ہونے کے بعد پارٹی میں بغاوت سر اٹھانے لگی ، جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ بشریٰ بی بی گروپ نے جلسے کی ناکامی کے خوف سے عمران خان کا نام لیکر جلسہ… pic.twitter.com/UmKWyYncCu— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) August 22, 2024
قبل ازیں پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کا معاملہ ، علیمہ خان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا،علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا ؟ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا گیا،اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا،
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار