لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے-
باغی ٹی وی: سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور 9 مئی کرنے دیا جائے گا،پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، جیسے ہی 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ قریب آیا تو انہیں جلسہ یاد آگیا انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات دے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن ان کے پاس جلسے کے لیے نہ فنڈز ہیں، نہ بندے ہیں اور نہ ہی سہولت کاری ہے جلسے میں اداروں کے خلاف جو زہر اگلنا ہے وہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …
قبل ازیں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہےپہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں، سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں سرعت کے ساتھ انصاف کیا گیا،پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔
پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ …
واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔








