ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

0
57
Maryam

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟-

باغی ٹی وی : لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے مذاکرات نہیں کیے جاتے ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے اور مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی مذاکرات کی اپیل این آر او کی اپیل ہے، ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟-

پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائےمجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے،عجیب ذہن کے لوگ ہیں جب میں مذاکرات کی بات کروں گھٹنے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں، جب تک مجھ میں سانس ہے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے۔

آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد …

عمران خان کا کہنا تھا کہ جبری طلاقوں، پکڑ دھکڑ، مار پیٹ سے جذبہ ختم نہیں ہوگا، نفرتیں بڑھیں گی، ڈنڈے مار کر مسئلہ حل نہیں ہونے لگا میں جب بات چیت کی بات کرتا ہوں مزید سختی شروع ہوجاتی ہے، تحریک انصاف کو ختم کرتے کرتے پاکستان کو تباہ نہ کریں یہ وقت ہے کہ جب ملک کے سارے ادارے اکٹھے بیٹھیں، ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالیں مسئلہ کا حل قانون کی حکمرانی، اداروں کو ٹھیک کرنا ہے، اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply