امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو تباہ حال کر دیا ہے، کراچی کے ہر مسئلے کو ہم اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔

حقوقِ کراچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمت کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے، ہم وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے قریب اپنے حق کے لیے موجود ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ ہم کراچی کا حق لے کر رہیں گے، یہاں سے اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک شہر کو اس کا حق نہیں ملتا۔

جماعتِ اسلامی کا مارچ پریس کلب سے روانہ ہو کر شاہین کمپلیکس کے راستے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچا۔ ریلیوں کی شکل میں بڑی تعداد میں کارکن شریک تھے۔پولیس کی بھاری نفری پریس کلب پر تعینات رہی جبکہ پی آئی ڈی سی کے مقام پر کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے گئے۔

پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

شینگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

Shares: