کراچی میں جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر غزہ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا جس میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

مارچ کے موقع پر ایک نجی اسکول کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو اپنی روش تبدیل کرنی چاہیے، امریکا منافق ہے اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے اور اب اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کسی طور قبول نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو عالمی سطح پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا جبکہ 5 اکتوبر کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر یہ دن منایا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 48 فلسطینی شہید

برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید

جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

ایم ڈی کیٹ 2025: ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن

Shares: