پاکستان کی مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت ناقابلِ قبول ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔ یہ حملے بلا اشتعال ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.
انہوں نے بھارت کی جانب سے شہری علاقوں، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں، بلکہ درندگی ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔”چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں.
ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور مساجد کو بزدلانہ طور پر نشانہ بنایا ہے،پاک فوج بھارت کے اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم بھارت کے اس بزدلانہ حملے پر فوری اور بھاری جواب کی خواہاں ہے.
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف پاکستانی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے۔
سربراہ ٹی ایل پی نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور بہاولپور سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہایہ حملے صرف دہشت گردی نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی قوم دشمن کے ان حملوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی، اور اس موقع پر پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو افواج پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا”ٹی ایل پی کا ہر ذمہ دار اور کارکن افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سربراہ ٹی ایل پی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ کا بھارتی حملوں پر اظہارِ تشویش، دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل
کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ
کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ
پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف