اسلام آباد: جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا،جبکہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہوگی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے، چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔
https://x.com/MORAisbOfficial/status/1735289325338996869?s=20
یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔