بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں
0
41

پشاور: بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کرانے پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی: مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے شہریوں کو اشتعال دلایا۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے دکانوں کو آگ لگانے اور بی آر ٹی کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی، ایف آئی آر میں بحراللہ ایڈووکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر نامزد ہیں۔

بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا،منصور میں جاری اجلاس میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply