جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔

کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکر کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔

یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔

اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

قبل ازیں لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Comments are closed.