جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافےاورآئی پی پیزکےساتھ معاملات پرعدالت جانےکا اعلان

آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سےہم سپریم کورٹ جائیں گے
0
38
Siraj

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز کے ساتھ معاملات پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی قومی توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ ہم نے 24 کرو ڑ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے یہ کانفرنس منعقد کی ہمیں ان لوگوں کے چہرے عوام کے سامنے لانے ہیں جنہوں نے عوام کو ان مشکلات میں پھنسایا بجلی ہر گھر اور ہر انسان کا مسئلہ ہے، ہم بجلی 6 روپے 94 پیسے میں بناسکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے،اب خاموش رہنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو ہم پہلے غیر ملکی کمپنیوں کا سمجھتے رہے لیکن ان میں پاکستانی بھی ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو ڈالر میں ادا ئیگیاں کرتے ہیں، ان ادائیگیوں کی کوئی تفصیل نہیں ملتی، ان آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سےہم سپریم کورٹ جائیں گےپہلے لوگ لکڑی یا مٹی کا تیل استعمال کرتے تھے اب وہ بھی میسر نہیں، جب سے بجلی کا استعمال شروع ہوا سب کی خواہش ہے اس سے گھر روشن ہو۔

ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظرنہیں آیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں جو بجلی نرخوں میں اضافہ ہوا، نفسیاتی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا، ہم نے اسمبلیوں اور سینیٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا لیکن پارلیمنٹ میں جو بات ہوتی ہے وہ دیواروں سے ٹکرا کر واپس آنے والی بات ہوتی ہے ہمیں روس سے سستا تیل ملنے کی خوشخبری سنائی گئی مگر وہ تیل معلوم نہیں کہاں چلا گیا-

راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

Leave a reply