مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 اگست کو کرے گی، ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی کا بیان ایک سازش تھی ہمیں امریکہ اور اقوام متحدہ سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اتوار کو پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک مقامی ہال میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈیا نے کشمیر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے۔ سری نگر ظلم و جبر کا نیا کربلا ہے ،انڈیا کی فائرنگ اور بزدلانہ حملوں سے ہماری مائیں بہنیں اور بچیاں ، مساجد میں نمازی اور طالب علم تک محفوظ نہیں،وہ پکار رہے ہیں کہ ہمیں موت قبول ہے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں، کشمیر کا ہر بچہ آزادی کے لیئے کٹ مرنے کو تیار ہے،

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا وزیر دفاع کہتا ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن جب ہم آگے بڑھے تو اسے ایٹم بم چلانے کا موقع نہیں ملے گا،مودی کی آواز اور اس کے ہتھکنڈے ختم ہو جائیں گے۔

سراج الحق نے موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے ایک سال کے 365دنوں میں 365غلطیاں کی اور یو ٹرن لیے ،اسکی ترقی کا پہہ مخالف سمت چلتا رہا، قوم کو مایوسیوں اور یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہ مل سکا ،روپیہ کاغذ کا ٹکرا بن کر رہ گیا ایک کروڑ نوکریاں ملنے کی بجائے مزید پانچ لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے، 25اگست کو پشاور میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی

Comments are closed.