لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف 70 ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب کون کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا احتساب کرے گی،بلکہ انہیں فکس بھی کرے گی، گزشتہ انتخابات میں ن لیگ 17 سیٹیں بھی نہیں جیت سکی تھی ملک میں مختلف نظام آزمائے جا چکے ہیں، چاہے مارشل لا ہو یا جمہوریت، لیکن عوام کو کوئی حقیقی تبدیلی نہیں ملی ان کا الزام تھا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کے ذریعے پہلے سے گلی سڑی عدلیہ کو مزید تباہ کر دیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور ملک کے لیے واحد آپشن ہے ’’بدل دو نظام‘‘ محض نعرہ نہیں بلکہ عوام کی دبی ہوئی خواہش ہےجسے اب منظم تحریک کےذریعے زبان دی جائے گی،انہوں نے اعلان کیا کہ 21 دسمبر کو ڈویژنل دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے جبکہ آئی پی پیز مافیا کے خلاف بھی بھرپور تحریک چلائی جائے گی، لاتعلق ہو جانا یا ملک چھوڑ کر باہر چلے جانا مسائل کا حل نہیں ملک سے مایوس ہو کر ہجرت کرنا افسوسناک ہے۔ اصل ضرورت ملک کے اندر رہتے ہوئے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے کی ہے۔








