لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
باغی ٹی وی: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادی کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کےآئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گےانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں، جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔
پاکستان اسرائیل سے رہا ہونیوالے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کر ے گا،حماس
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے،کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے، پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں، بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔