جماعت اسلامی،تاجروں کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال جاری

0
133

بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے،

پاکستان کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار زندگی معطل،بازار،دکانیں بند ہیں،ہڑتال کے باعث کچھ علاقوں میں اسکولز بھی بند کردئیے گئے ہیں، اسلام آباد میں احتجاج کے خدشے کے باعث ریڈ زون کے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ آبپارہ مرکز ،جی نائن کراچی کمپنی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں،کراچی میں بھی کاروباری مراکز بند ہیں،پشاور میں بھی تاجروں کی جانب سے مختلف بازار بند رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی تاجر تنظیمیں 2 دھڑوں میں تقسم ہو چکی ہیں ، ایک گروپ حکومت کا حامی ہے وہ ہڑتال کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ ہڑتال کا حامی ہے اور انکی کوششوں سے لاہور کے کئی علاقوں میں بازار ،دکانیں بند ہیں

صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ یہ تاجروں کی نہیں شہریوں کی ہڑتال ہے، عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،صدر انجمن تاجران سندھ، وقار میمن نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہٰ یار میں بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد ملک بھر ہڑتال کی گئی ہے،سندھ کے شہر نواب شاہ میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، وقار حمید میمن کا کہنا ہے کہ ماہانہ ٹیکس، وِد ہُولڈنگ ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کاروباری دشمن پالیسیاں ہیں،نواب شاہ کے چکرہ بازار، مارکیٹ روڈ، مسجد روڈ، لیاقت مارکیٹ سمیت شہر کے مرکزی تجارتی علاقے بند ہیں،ٹنڈوالہ یار میں بھی انجمن تاجران کی کال پر الصبح کھلنے والے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔مہنگی بجلی اور ناروا ٹیکسز کے خلاف ضلع ٹنڈومحمدخان میں 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ، تاجر، صنعت کار اور عوام نے ہڑتال میں بھرپور شرکت کی تاکہ حکومت تک مؤثر پیغام پہنچے کہ اب عوام آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا مزید بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔

علاوہ ازیں پشاور کی تاجر تنظیمیں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال پر ہیں، تاجروں کی جانب سے مختلف بازار بند رکھے گئے ہیں،تاجر یونینز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ٹیکس کی شرح کم کی جائے، چارسدہ میں بھی جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی کال پر ٹیکسز کے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے،ضلع بھر کی تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، ہوٹلز سمیت اشیائے خور و نوش کی تمام دکانیں بھی بند ہیں

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی ہڑتال کو تمام تاجر تنظیموں اور صنعت کاروں کی حمایت حاصل ہے، عوام نے حکومت کی طرف سے ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے،ہڑتال کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر اور صنعت کار تنظیموں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، تاجر، وکلاء، نوجوان، مزدور اور کسان بھی ہڑتال کی حمایت کر رہے ہیں، دانشور، ڈاکٹر، انجینئر، خواتین اور تمام سیاسی کارکن سب پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، آج کی ہڑتال 25 کروڑ پاکستانی عوام کا حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اتحاد ہے، ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن حق دو عوام کو تحریک کے آئندہ شیڈول کا جلد اعلان کریں گے، عوام پُر امن رہتے ہوئے آج کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

حکومت کا ڈالروں کی بارش کا اعلان کہاں گیا، پاکستانی روپیہ ساتویں آسما ن پر بھی نظر نہیں آ رہا،سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں ہڑتال ہو رہی ہے، تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہڑتال کو سپورٹ کیا، ہڑتال تاریخی ہے، ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد،عوام کو جینے کا حق دیا جائے، لوگوں کے گھروں کو روشن کیا جائے، بنیادی مسئلہ اس وقت امن و امان ہے، بلوچستان میں شہادتیں ہوئیں اور مسلسل بدامنی کی ایک لہر ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، حکومت کا ڈالروں کی بارش کا اعلان کہاں گیا، پاکستانی روپیہ ساتویں آسما ن پر بھی نظر نہیں آ رہا، ہر طرف معاشی بدحالی کا رونا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، اضافے کی وجہ سے صنعت تباہ ہوئی، زراعت تباہ ہوئی، عوام کو ریلیف ملنا چاہئے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبا بھی روشنی سے محروم ہیں، دنیا کے کسی ملک میں بجلی اتنی مہنگی نہیں جتنی پاکستان میں ہے

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

Leave a reply